11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی کا بمراہ کے نومولود بیٹے کے لیے تحفہ، مبارکباد بھی دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ پلیئرز کی دوستی کوئی نئی بات نہیں، گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار رہنے والے کھلاڑی دوستی بھی خوب نبھاتے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی نے جسپریت بمراہ کے بیٹے کے لیے تحفہ دیا ہے، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بارش کے باعث پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستانی لیف آرم پیسر نے بیٹے کی پیدائش پر بھارتی کھلاڑی بمراہ کو مبارکباد دی اور ان سے بغلگیر ہوئے۔

شاہین آفریدی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیشہ اسے خوش رکھے اور آپ کا بیٹا نیا بمراہ بنے۔ یہ تحفہ میری طرف سےآپ کے بچے کے لیے ہے، بھارتی فاسٹ بولر نے بھی آگے بڑھ کر شاہین کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چند دنوں پہلے بمراہ سری لنکا میں موجود بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر فوری طور پر وطن روانہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انھوںں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹگرام پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے اور اہلیہ سنجنا کے ہاتھ کے ہمراہ نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ پیر کی صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’انگد جسپریت بمراہ‘ رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور سنجنا گنیسن کی شادی مارچ 2021 میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں