بھارتی کامیڈین کپل شرما کو پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بات بھا گئی، اداکار نے وائرل کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی کے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے‘۔ ان کے جملے اس قدر پراثر تھے کہ سوشل میڈیا پر یہ فوراً وائرل ہوگئے۔
دنیا بھر میں مشہور معرف مزاحیہ اداکار نے وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی تالی والی ایموجی بنائے ہوئے لکھا کہ یہ بالکل درست ہے۔
https://youtube.com/shorts/s2BGOHUAr08?si=-q0frNjDQWlat_Jg
مداح نہ صرف صبا کے بیان کو سراہ رہے ہیں بلکہ اسے حقیقت پر مبنی قرار دے رہے ہیں جب کہ کپل شرما کی جانب سے ویڈیو پر دیا جانے والا ردعمل بھی وائرل ہوگیا ہے۔