جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

رمہا احمد کی انسٹاگرام ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمہا احمد کی انسٹاگرام ویڈیو مداحوں کو بھا گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمہا احمد نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گاڑی میں سفر کرتے ہوئے گانے سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رمہا احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویک اینڈ ریمائنڈر۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

رمہا احمد ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’آمنہ‘ کا کردار نبھایا جس کے مرکزی کرداروں میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، ماریہ واسطی ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں