جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا نے فائزر اور موڈرنا کی اپ ڈیٹ کرونا ویکسینز کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے فائزر اور موڈرنا کی کرونا ویکسینز کی اپ ڈیٹ شدہ بوسٹر شاٹس کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے پیر کے روز فائزر اور موڈرنا کی اپڈیٹ شدہ کووِِڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی ہے، جو جلد ہی تیاری کے مرحلے سے گزر کر امریکی اسپتالوں میں داخل کرونا مریضوں تک پہنچ جائیں گی۔

کرونا وائرس کے خلاف یہ نئے بوسٹرز کرونا کے اومیکرون ویرینٹ کے ایکس بی بی 1.5 وائرس کو ہدف بنا رہے ہیں اور یہ 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے منظور شدہ ہیں، اور 6 ماہ سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں ہنگامی طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، ڈائریکٹرایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کے لیے اہم ہے، کووِڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے۔ 5 سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووِڈ ویکسین کی ڈوز کے کم از کم 2 ماہ بعد بوسٹر کے اہل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں