بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

روایتی حریفوں کے ٹاکرے میں پاکستان کی ہار پر جے شاہ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں بھارت سے پاکستان کی 228 رنز کی بڑی شکست کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ہر میدان میں گرین شرٹس کو چت کرکے 228 رنز کی فتح سمیٹنے والے بھارت کی اس جیت پر اے سی سی کے صدر جے شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میچ کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

جے شاہ نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پوری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا انہوں نے نہ صرف غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ بہترین بولنگ پلان بھی تعریف کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی سنچریوں کے ساتھ کلدیپ یادو اور جسپریت بمرا کی تعریف بھی کی۔

 

واضح رہے کہ جے شاہ کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کے میچز بارش کے باعث متاثر ہو رہے ہیں جن پر انہیں صرف پاکستان نہیں بلکہ اپنے ملک انڈیا میں بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں