جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جب ’جوان‘ شاہ رخ خان کو لوکل ٹرین میں خاتون نے تھپڑ رسید کیا!

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان لاکھوں نہیں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ایک بار انھیں ممبئی کی لوکل ٹرین میں خاتون نے انھیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔

فلم ’جوان‘ کی بے مثال کامیابی سے لطف اندوز ہونے والے کنگ خان نے کچھ سالوں قبل اس بات کا خود انکشاف کیا تھا جب وہ اپنی فلم ’فین‘ کی پرموشن میں مصروف تھے۔ شاہ رخ اپنی چارمنگ پرسنیلٹی کی وجہ سے خواتین میں حد درجہ مقبول ہیں مگر ایک عورت نے ان کی وجاہت کو نظرانداز کرتے ہوئے تھپڑ جڑ دیا تھا۔

بالی وڈ کے بادشاہ سے 2016 میں ایک فین نے فلم ’فین‘ کی پروموشن کے دوران سوال کیا تھا کہ وہ جب پہلی بار ممبئی آئے تو کس سواری میں آئے تھے؟

- Advertisement -

سپراسٹار نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب پہلی بار میں ممبئی آیا تو ٹرین پر آیا تھا، مجھے معلوم نہیں تھا کہ جب ٹرین دہلی سے ممبئی آتی ہے تو انٹرسٹی کے بجائے وہ لوکل ٹرین بن جاتی ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’میرے اور دوستوں کے پاس برتھ تھا، ممبئی میں داخل ہونے کے بعد بھی ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ برتھ ہماری ہے کیوں کہ ہم نے اس کے پیسے دیے ہیں، اسی دوران کچھ لوگ اور ایک خاتون وہاں بیٹھنے کے لیے آئے۔‘

شاہ رخ کے مطابق انھوں نے خاتون کو کہا کہ ’آپ یہاں بیٹھ جائیں مگر آپ کے ساتھ لوگ یہاں نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ یہ برتھ میری ہے، تو خاتون نے کھینچ کے انھیں چانٹا مارا اور کہا کہ جو میرے ساتھ ہیں وہ بھی یہیں بیٹھیں گے، تمہاری برتھ نہیں ہے یہاں سب بیٹھتے ہیں۔‘

کنگ خان نے مزید کہا کہ ’مجھے اس وقت معلوم نہیں تھا کہ وہ لوکل ٹرین بن گئی ہے، تو جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا تو لوکل ٹرین پر آیا تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں