منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دوسری بہو گھر لانے سے قبل کیا غلطی نہیں کریں گی؟ صبا فیصل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ جو غلطی بڑے بیٹے کی شادی میں کی وہ چھوٹے بیٹے کی شادی میں ہر گز نہیں کروں گی۔

ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ارسلان فیصل کی شادی اس طرح نہیں کریں گی جس طرح انہوں نے بڑے بیٹے سلمان فیصل کی کی تھی، اس بار تمام ملبوسات کے آرڈرز پہلے ہی ڈیزائنرز کو دے دیئے ہیں، ولیمہ کے دولہا اور دلہن دونوں کے کپڑے ایچ ایس وائی تیار کر رہے ہیں جبکہ شادی کے جوڑے لڑکی والے تیار کروا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سلمان کی شادی میں گیارہ فنکشنز ہوگئے تھے، اس بار پچھلی بار کی طرح زیادہ فنکشنز نہیں کریں گی کیونکہ لاہور سے بارات لے کر کراچی جانا اس لئے بارات کے بعد ایک دن ملاد اور پھر ولیمے کی تقریب ہوگی۔

صبا فیصل کا نے بتایا کہ ان کے بیٹے ارسلان نے انہیں فضول خرچی کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صبا فیصل نے بڑی بہو نیہا پر الزامات لگائے تھے بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر گھر کی باتیں کرنے پر معافی مانگ لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں