ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے پاکستانی مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم باجوہ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہیں کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق میزبان اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ اپنے پاکستانی مداحوں کیلیے کوئی پیار بھرا پیغام دینا پسند کریں گی؟ اس پر سونم باجوہ نے مسکراہتے ہوئے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی ان سے بہت پیار کرتی ہوں اور اکثر ٹوئٹر (ایکس) پر ان سے گفتگو ہوتی ہے۔ اداکارہ کے جواب پر کنسرٹ میں موجود مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
رواں سال فروری میں ایک مداح نے ایکس پر سونم باجوہ سے پوچھا تھا کہ ’سونم جی کبھی پاکستان بھی آئیں۔‘ اس پر اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’اس سال آجائیں گے۔‘
Iss saal aavange 🤫 https://t.co/v3SYy2ZycJ
— Sonam Bajwa (@bajwasonam) February 22, 2023
فواد خان سے اظہارِ محبت
سونم باجوہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔‘
سونم باجوہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے شروع کیا۔
اداکارہ کو پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں کافی پسند ہیں۔ ایک بار انہوں نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احمد علی اکبر کی تعریف کی تھی۔