جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، بیرون ملک سے فضل الرحمان کے آفیشل پیج کو ہیک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، ہیکر نے فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج کو ہیک کیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز موجود ہیں، فلپائن میں بیٹھ کر یہ عمل انجام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ملکی اور عالمی معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے جاچکے ہیں۔

ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ سوشل میڈیا ویب سائٹ کو متعارف کروائے جانے سے قبل ہی ہیک کرلیا گیا تھا۔

نفرت انگیز اور غلط معلومات پھیلانے کے خلاف کام کرنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے تیار ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ تک رسائی حاصل کرکے اسے ہیک کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں