منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک کا کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، چوری کی بجلی فراہم کرنیوالی 7 پی ایم ٹیز توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی 7پی ایم ٹیز کو توڑ کر ضائع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک نے کراچی کے نو گو ایریا میں بجلی چور کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور بجلی چوری میں استعمال 7پی ایم ٹیز کو توڑ کر ضائع کر دیا۔

ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ کنڈا مافیا 7پی ایم ٹیز کے ذریعے سیکڑوں گھروں کو چوری کی بجلی فروخت کر رہی تھی ، بجلی چور کنڈا مافیا 4 گوٹھوں کو چوری کی بجلی فراہم کر رہے تھے۔

یاد رہے کنڈا مافیا کیخلاف کام کرنے والے جماعت اسلامی کونسلر کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔

خیال رہے ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے ، مختلف شہروں میں بجلی چوروں کوگرفتارکرکے بھاری جرمانےعائد کیےجارہے ہیں۔

لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف دو سو چھتیس مقدمات درج کئے گئے جبکہ دس ہزار 430 مقدمات کے چالان پیش کیے جا چکےہیں، فیصل آباد ریجن میں مزید ایک سو چھتیس بجلی چور پکڑے گئے، جن پر چھ کروڑ پچانوے لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں