پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھینس چوری کرنے والا ملزم 58 سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں پولیس 58 سال قبل بھینس چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سال 1965 میں مرلی دھر راؤ کلکرنی نامی شخص نے اپنی دو بھینسوں اور ایک بچھڑے کے چوری ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس نے اُس وقت مقدمے میں نامزد دو ملزمان 30 سالہ کشن اور 20 سالہ گنپنی کو گرفتار کیا تھا۔ جب انہیں عدالت میں پیش کرنے کیلیے لایا گیا تو وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی دوبارہ گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے لیکن ملزمان کا کوئی سراغ نہیں ملہا تھا۔

بعدازاں ملزم کشن کی موت کے باعث اس کا نام مقدمے سے خارج کیا گیا جبکہ گنپنی روپوش رہا۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے گنپنی کو آج 58 سال بعد گرفتار کر لیا اور اب ملزم کی عمر 78 سال ہے۔

پولیس کے مطابق دہائیوں سے زیرِ التوا مقدمات کو حل کرنے کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت ملزم گنپنی کو گرفتار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں