اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نسیم اور حارث کی انجری پر مورنی مورکل کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جنوبی افریقی بولنگ کوچ مورنی مورکل کا کہنا ہے کہ نسیم اور حارث کی انجری بڑا نقصان ضرور ہے لیکن یہ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لے بہترین موقع بھی ہے۔

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی کم بیک کرنا جانتے ہیں اور ایشیا کپ میں تگڑی واپسی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر نوجوانوں کو پرفارم کرتا دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

مورنی مورکل نے کہا کہ بھارت سے میچ کے بعد سب مایوس تھے، ہمارے لیے اگلے دو میچز بہت بڑے اور اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنے والا بولر ہے، بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

مورنی مورکل نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو بہتر کریں اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے ، ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے یہ کھیل کا حصہ ہے ، زمان خان کو بولنگ کرتا ہوا دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پی ایس ایل میں زمان خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ یہاں کنڈیشنز سپنرز کے لیے مددگار ہے، ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں اب بھی بولنگ شوق سے کرتا ہوں، محمد رضوان نے مجھے مختلف ورائٹی کے ساتھ بولنگ کا کہا تو بولنگ کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں