جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خاتون نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ خاتون میں دو بچوں سمیت بھکھی نہر میں چھلانگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ غوطہ خور ٹیم نے ایک بچے کی لاش نکال لی ہے جبکہ ٹیمیں خاتون اور ایک بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے پہلے بچوں کو نہر میں پھینکا پھر خود بھی چھلانگ لگادی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈسکہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مہنگائی کی ماری چار بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔

ہیلپ لائن ون فائیو پر بروقت اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرکے خاتون کو مرنے سے بچالیا تھا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا تھا کہ میرا شوہر بے روزگارہے، گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتی تھی اس لیے یہ قدم اٹھایا، ایس ایچ او سٹی نے خاتون کی مالی مدد کرتے ہوئے اس کے شوہر کو روزگار دلانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں