پیر, جون 9, 2025
اشتہار

حکومتی کریک ڈاؤن کے اثرات ، خزانے کا ماہانہ نقصان 10ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام‌آباد : حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد پیٹرول اور چینی کی اسمگلنگ سے ہونے والا ماہانہ دس ارب روپے کا گھاٹا کم ہوکر پانچ ارب پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ینی ذخیرہ اندوزوں اورپیٹرول اسمگلنگ کےخلاف ملک بھرمیں کریک ڈاؤن جاری ہے، بلوچستان میں اسمگلنگ کے راستوں پر کریک ڈاؤن کام دکھانے لگا۔

بلوچستان میں اسمگلنگ کے راستے بندہونے سے حکومتی خزانے کو ماہانہ نقصان دس ارب روپے سے کم ہو کر پانچ ارب روپے رہ گیا، ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی اسمگلنگ پر50فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے پانچ میں سے چاراسمگلنگ روٹ بندکرنے میں کامیاب ہوچکے، آخری راستہ بھی جلد بند کر دیاجائےگا۔

دوسری جانب ج پشاورمیں ایک ہفتے کےدوران آٹھ ہزارٹن سے زائدچینی برآمدکرلی گئی اور ذخیرہ کرنے والے ملزمان کو پچانوےہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ مہنگی چینی فروخت کرنے والے اکتیس ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

حاصل پورمیں اسسٹنٹ کمشنر بھی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن میں ہیں، غریب محلہ میں آٹھ سوسے زائدچینی کےتھیلےبرآمدکرکے گودام کو سیل کردیا جبکہ عارف والا کے صدیق ٹاؤن میں بھی کامیاب چھاپہ ماراگیا، جہاں سے ساڑھےسترہ سو چینی کی بوریوں کاذخیرہ برآمدکرکے ایک گودام کوسیل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں