ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

تنخواہوں سے متعلق پی آئی اے ملازمین کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو مالی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز ملنے پر پی آئی اے نے ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی ہیں۔

- Advertisement -

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کیلئے قرضہ منظور کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکا میں پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں ، بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 18 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 7 سے 10 دن کیلئے دیئے گئے اس قرض سےانتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی، رقم منتقل ہوتے ہی آج شام سے پی آئی اے کا آپریشن معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

قرض ملنے کے بعد گراؤنڈ بوئنگ 777 دو طیارے شام تک فلیٹ میں شامل ہوں گے ، نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک پی آئی اے کو آپریشنل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں