ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی، کھلاڑیوں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کاکرردگی پر سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کھلاڑیوں پر بڑی پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ میں شکست کے اسباب جاننے کے لیے ہائی پروفائل میٹنگ طلب کرلی ہے جس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے ممبر محمد حفیظ اور نامور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے جس میں ایشیا کپ کے اہم معرکے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے اسباب سامنے لائے جائیں گے۔

- Advertisement -

پی سی بی کے اجلاس میں سامنے آنے والے اسباب کی روشنی میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک اور لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی، پی سی بی نے شق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کردی ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف انجرڈ ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست سے دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں