جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ڈالر آج پھر سستا، روپے کی قدر میں استحکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔

حالیہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ کچھ روز سے پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے جس کا سلسلہ آج بھی قائم رہا۔

انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو کر 296.85 روپے پر بند ہوا جبکہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 297.96 روپے پر بند ہوا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ کم ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 297 روپے کا ہوگیا۔

یورو بھی 1 روپے کمی 324 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 379 پر مستحکم رہا اور اماراتی درہم 20 پیسے اضافے سے 83 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال بھی 20 اضافے سے 79 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں