ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کیا، زمان خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ لکڑی کا کام کرتے تھے اور میں نے بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کیا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف آخری اوور کروانے والے فاسٹ بولر زمان خان آبدیدہ ہوگئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ، فنکار برادری ان کی حمایت میں سامنے آئی اور انہیں حوصلہ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے زمان خان کی دلچسپ کہانی شیئر کی گئی تھی جس میں فاسٹ بولر اپنی جدوجہد کے دنوں کا ذکر کررہے ہیں۔

- Advertisement -

زمان خان نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مزدوری کرتے تھے، والد لکڑی کام کام کرتے تھے اور میں نے بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کیا ہے۔‘

کرکٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہمارے گراؤنڈ میں ٹیپ بال ہورہی تھی اور میں لوگوں کو کھیلتا دیکھتا تھا تو اچانک میں وہااں گیا اور ان سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

زمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اوور دیا تو میں نے ایک اوور میں 12 وائٹ بالز کیں اور پھر دوسرے دن وہی اوور زور سے کیا تھا تو ایک بھی وائٹ بال نہیں ہوئی تو وہاں سے مجھے شوق ہوا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ سے اتنا لگاؤ ہے کہ مدرسے سے چھٹی لے لیتا تھا لیکن کرکٹ کھیلنے جاتا تھا۔

زمان خان نے مزید بتایاکہ ’مجھے فیملی کا سپورٹ حاصل نہیں تھا اور میں اپنی فیملی کو ٹرائل کیلئے سپورٹ کرنے کا کہتا تھا جس کیلئے میں کافی روتا بھی تھا، پاکستان انڈر 16 میں سلیکٹ ہوا تو انڈر 16 کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں سب سے زیادہ وکٹیں لیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کیا تو بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کا اعزاز ملا تو پھر میں نے سوچا میں پاکستان ٹیم کیلئے کھیل سکتا ہوں، مجھے اور بھی زیادہ محنت کرنا پڑے گی اور میں ڈومیسٹک میں اور بھی اچھا پرفارم کروں گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں