جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

غنا علی نے دھوکے سے والد کے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا قصہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی نے دھوکے سے والد کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال کر خرچ کرنے دینے کا قصہ سُنا دیا۔

نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں میزبان نے کہا کہ غنا علی نے اپنے والد کے دستخط کاپی کر کے چیک کے ذریعے اُن کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکالے۔

یہ سنتے ہی اداکارہ حیران رہ گئیں اور پھر زوردار قہقہہ لگایا۔ غنا علی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کہیں وہ دوبارہ مجھ سے پیسے نہ مانگ لیں۔

- Advertisement -

غنا علی نے بتایا کہ میں نے وہ پیسے کیفے اور دیگر جگہوں پر خرچ کر دیے، جب والد کو پتا چلا تو انہوں نے مجھ سے بات چیت بند کر دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد کو منانے میں بہت وقت لگا، جب میں نے کمانا شروع کیا تو ان کو تحفے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ والد کو بینک ٹرانزیکشن الرٹ کے بارے میں معلوم نہیں تھا، پھر میں نے ان کو بتایا تو انہوں نے سروس آن کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے بچوں میں سے بھی کوئی میرے ساتھ ایسا کرے گا، میرے ساتھ مکافاتِ عمل ہوگا، میں نے اکاؤنٹ سے متعلق ہر قسم کی سروس آن رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں