ریاض: سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئے۔
سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شہزاد خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعود دار فانی سے کوچ کرگئے۔
ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار 17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود انتقال کرگئے تھے۔
شہزادہ فیصل بن ترکی کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی تھی۔