لندن: برطانیہ نے ویزے کی 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھا دی ہیں، ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ہوم آفس نے ویزا فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، پینتالیس کیٹیگریز کی نئی فیسوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسٹڈی ویزے پر برطانیہ آنے کے لیے درخواست دینے کی فیس میں اگلے ماہ سے 127 پاؤنڈز کا اضافہ ہوگا۔
ملک سے باہر سے طلبہ کے ویزے کے لیے درخواست دینے کی فیس 127 پاؤنڈز سے بڑھ کر 490 پاؤنڈ ہو جائے گی، جو اندرون ملک درخواستوں کے لیے وصول کی جانے والی رقم کے برابر ہوگی۔
جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر فیس میں 15 پاؤنڈ بڑھا کر 115 پاؤنڈ کر دی گئی ہے، 2 سال کا وزٹ ویزا 24 پاؤنڈ اضافے سے 400 پاؤنڈ کا ہوگا۔
U.K. increases student visa application fees by over 200%.
The UK has announced an increase in the cost of student & tourist visas.
According to a statement by the UK’s Home Office on Friday, the cost of a visit visa for less than 6 months will increase from £15 to £115, while… pic.twitter.com/cSWgZ68RaL
— Instablog9ja (@instablog9ja) September 16, 2023
5 سال کے ویزے کی فیس 771 پاؤنڈ، جب کہ 10 سال کی فیس 963 پاؤنڈز کر دی گئی ہے۔
اسی طرح اسکلڈ ورکرز کی 8 کیٹیگریز میں ویزا فیس پر 37 سے 141 پاؤنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے، ہوم آفس کے مطابق پارلیمان سے منظوری کے بعد فیس میں اضافہ 4 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔