پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے لاہور سے براستہ دوحہ چین کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے لاہور سے براستہ دوحہ چین روانہ ہو گئی۔ تیم کی قیادت ندا ڈار کر رہی ہیں۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 21 ستمبر کو کھیلے گی۔
دوسری قومی کھلاڑی ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی بہتر کارکردگی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پُر امید ہیں۔
آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کےلیے ہماری تیاریاں کافی اچھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر حوصلے بلند ہیں، پہلے کی طرح اس بار بھی گولڈ میڈل جیتں گے۔
بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم اچھی طرح ٹیسٹ ہو گئی، کوشش کریں گے کہ ایشین گیمز میں اپنا ریکارڈ برقرار رکھیں۔ نشرہ سندھو کا کہنا تھا کہ بلند حوصلوں اور اچھی تیاریوں کے ساتھ چین جا رہے ہیں۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو قومی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست سے دوچار کیا تاہم ون ڈے سیریز دو ایک سے مہمان ٹیم کے نام رہی۔