جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات : فضائی کرایوں میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظبی : متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹ 50 فیصد سے زیادہ سستے ہوگئے جس کے سبب مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے یواے ای کی ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ماہ رواں ستمبر کے دوران گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں فضائی ٹکٹوں میں پچاس فیصد سے زیادہ رعایت دی گئی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریولنگ ایجنسیوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سستے ٹکٹوں کا سلسلہ اکتوبر میں بھی جاری رہے گا۔ ٹکٹ سستے ہونے سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

ایجنسیوں کے منتظمین نے بتایا کہ ان دنوں زیادہ تر امارات سے بیرون ملک سفر کرنے والے نوجوان اور خاندان ہیں۔ عام طور پر لوگ قریب ترین اور پُرفضا مقامات پرجانا پسند کررہے ہیں۔

ایک ٹریولنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سفری پیکیج میں ٹکٹ، ہوٹل میں رہائش اور ٹرانسپورٹ وغیرہ سب شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں پچاس فیصد سے زیادہ سستے ٹکٹ جاری ہوئے۔ 20 فیصد سے زیادہ لوگوں نے سفر کیا۔ جن میں سے زیادہ تر مسافر استنبول، جارجیا، آرمینیا اور قریب ترین سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ مصر کے لیے سفری پیکیج 3500 اور چار ہزار درہم سے کم ہوکر 1700اور 1900 درہم تک آگیا۔

استنبول کے لیے 5500 اور 6000 درہم سے کم ہوکر 3800 سے چار ہزار درہم میں دستیاب رہا۔ جارجیا کے لیے تین ہزار سے 3500 سے کم ہوکر کر دو ہزار سے 2500 درہم تک رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں