جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چھوٹے کاروباری افراد کو قرضوں میں بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈ ا کے وزیراعظم  نے ملک کے چھوٹے کاروباری اداروں کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید ایک سال چھوٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران دیے گئے حکومتی قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید ایک سال کی چھوٹ دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے 7 لاکھ سے زائد چھوٹے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا، حکومتِ کینیڈا نے کووڈ کی وبا کے دوران 9 لاکھ چھوٹے کاروباروں کو مجموعی طور پر 49 ارب ڈالر کے بلاسود قرضے دیے تھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نئے فیصلے کے مطابق اب قرضوں کی واپسی کیلئے دو سال کی مدت بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے۔

canada

حکومت نے چھوٹے کاروبار کے مالکان سے کہا تھا کہ اگر وہ مقررہ وقت میں 40 ہزار سے 60 ہزار ڈالر کے قرضے واپس کر دیں گے تو انہیں 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک معاف کر دیے جائیں گے۔

حکومت کا کہنا تھا کہ جو قرض دار یہ سہولت نہ لینا چاہیں، وہ دو سال میں اپنے پورا قرضہ واپس کردیں۔ واضح رہے کہ چھوٹے کاروبار کے 21 فیصد مالکان اپنے قرضے اس سال پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں