پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

مصباح الحق کپتان بابراعظم کے دفاع میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان مصباح الحق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے دفاع میں بول پڑے۔

ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بابراعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ ایسے میں سابق کپتان مصباح الحق بابر کے حق میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف بابراعظم کو نشانہ بنانا درست نہیں کیا دوسو اٹھائیس رن اکیلے کپتان نے نہیں بنانے تھے؟
مصباح الحق نے کہا کہ کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آجاتا ہے پاکستان ایسےحالات سے نکلنا اچھی طرح جانتا ہے لیکن صرف بابراعظم کو نشانہ ٹھیک نہیں ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کیساتھ 10 کھلاڑی بھی کھیل رہے تھے بھارت کیخلاف 228 رن اکیلے کپتان نے نہیں بنانے تھے مکی آرتھر انگلینڈ میں کیوں ہیں نجم سیٹھی سے پوچھنا چاہیے شاداب نے ماضی میں بہترین پرفارمنسز دی ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان راشد لطیف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے مشہور ہیں انہوں ںے ایک بار پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اے ٹی ایم بنا رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں