جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لاکھوں ڈالر مالیت کا امریکی جنگی طیارہ لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی فوج نے لاکھوں ڈالر کی مالیت کا سٹیلتھ جنگی طیارہ غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش کے لیے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اتوار کو پیش آنے والے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف 35 جنگی طیارہ ریاست جنوبی کیرولینا میں پرواز کر رہا تھا۔

پائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری طور پر خود کو ایجکٹ کرکے جہاز سے علیحدہ کرلیا۔ پائلٹ کی تو جان بچ گئی لیکن اس مہنگے طیارے کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔

- Advertisement -

سٹیلتھ طیارہ جو ریڈار سے اوجھل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے کی تلاش کے لیے چارلسٹن ایئر بیس نے مقامی رہائشیوں سے مدد مانگ لی ہے۔

فضائیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی کہ ’اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں جو ہماری ٹیم کو ایف 35 کی تلاش میں مدد دے سکتی ہیں، تو براہ مہربانی دفاعی آپریشن کے سینٹر میں کال کریں۔‘

ایئر بیس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی ایوی ایشن کے ہمراہ طیارے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے طیارہ کردہ ایف 35 جنگی طیاروں کی قیمت 8 کروڑ ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعات تواتر سے پیش آنے کے بعد اپریل میں آرمی کے چیف آف سٹاف نے پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں