جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’صائم ایوب کے لیے شوہر کو طلاق دے دوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) گیانا ایمیزون وایئرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کی ویسٹ انڈین مداح کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سی پی ایل میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے بیٹر صائم ایوب نے ٹورنامنٹ میں لگاتار تین نصف سنچریاں اسکور کیں، ان کی اننگز کی تعریف سابق ویسٹ انڈین بولر این بشپ نے بھی کی۔

صائم ایوب 53 گیندوں پر 85 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری تھی۔

- Advertisement -

صائم ایوب سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 149.01 کی اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 304 رنز بنا رکھے ہیں۔

صائم کی اننگز کی تعریف پاکستانی شائقین تو کرہی رہے ہیں ساتھ ہی ویسٹ انڈیز میں بھی ان کی خاتون مداح موجود ہیں جنہوں نے صائم کی تعریف میں پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جو وائرل ہوگیا۔

خاتون کے پوسٹر میں درج تھا کہ ’صائم، میں آپ کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی۔‘

ویسٹ انڈین خاتون کا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’برائے مہربانی، ہمارے لڑکے خراب نہ کرو۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ دوسرے ممالک والے ہمارے لڑکوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔‘

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’صائم تو ہمارا ہے بھی ہینڈسم اور ڈیشنگ۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں