پیر, جون 16, 2025
اشتہار

زرین خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان مشکل میں پھنس گئیں عدالت نے دھوکہ دہی کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، اداکارہ پر شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔

زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب زرین خان نے وارنٹ سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور کے بعد ردعمل دے گی۔

پولیس کے مطابق زرین خان کے منیجر نے اس تقریب کے لیے ان کی فلائٹ ٹکٹ اور رہائش کی بکنگ کرائی تھی لیکن وہ اس دن شو میں پرفارم کرنے نہیں گئیں۔

بعدازاں شو کے منتظمین نے زرین خان اور ان کے منیجر کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق زرین خان سے 2018 میں پولیس نے معاملے پر پوچھ گچھ کی تھی لیکن انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں منتظمین نے گمراہ کیا تھا۔

زرین خان کا کہنا تھا کہ ’انہیں بتایا گیا تھا کہ بنگال کے چیف منسٹر سمیت وزرا اس تقریب میں شرکت کریں گے لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ شمالی کولکتہ میں ایک چھوٹے پیمانے کی تقریب تھی۔

زرین خان نے مقامی عدالت میں شو کے منتظمین کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد ان کے اور ان کے منیجر کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی۔

اداکار کی منیجر عدالت میں پیش ہوئیں اور ضمانت کی درخواست کی تاہم زرین خان نے نہ تو ضمانت کی درخواست کی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں