جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’بیٹے کو بچانے سے پہلے ماں سے بات کرو‘

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کے مشہور ڈائیلاگ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ کو نیا انداز دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دس دن میں 796 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس کے ڈائیلاگ اور گانوں کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔

ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم کے دیگر کرداروں میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، سنیل گروور، یوگی بابو، سنیا ملہوترا، کیمیو کردار دپیکا پڈوکون ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

فلم کا ڈائیلاگ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر۔‘ کافی مقبول ہوا اور سوشل میڈیا صارفین اسے سمیر سے جوڑا جو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے کیس کے تفتیشی افسر تھے۔

تاہم فلم کے اس ڈائیلاگ کا تعلق کنگ خان اور ان کے بیٹے آریان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

جوان کے اس ڈائیلاگ پر خاتون نے نیا انداز دیا جو وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے ننھے بیٹھے کو مار رہی ہوتی ہیں اسی دوران والد کی انٹری ہوتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کرو۔‘

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ’خاتون شوہر کی بھی پتائی لگادیتی ہیں اور وہ کنگ خان کی طرح چہرے پر پٹیاں باندھے بیٹھے ہوتے ہیں پھر وہ کہتی ہیں کہ ’بیٹے کو بچانے سے پہلے ماں سے بات کرو۔‘ اگلی بار سے بنوں گے جوان، سستے شاہ رخ خان۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں