جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جاوید میانداد کے ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کو اہم مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے پڑوسی ملک جانا ہے جس کے لیے لیجنڈری جاوید میاں داد نے اہم مشورے دیے ہیں۔

ایشیا کپ میں بدترین ناکامی سے دوچار پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں اس وقت شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے وہیں سابق کرکٹرز ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی ٹیم نے آئندہ ماہ پڑوسی ملک بھارت میں ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ کا معرکہ سر کرنے کے لیے جانا ہے۔ ایسے میں لیجنڈری جاوید میاں داد نے ٹیم کو اہم مشورے دیے ہیں۔

جاوید میاں داد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو یا کہیں اور کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔ پاکستان ٹیم نے بھارت میں میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں، بس ٹیم پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کرے۔

- Advertisement -

لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا کیونکہ ہماری ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح آج وہ دکھائی دے رہی ہے۔ بیٹرز کے نمبر غیر ضروری طور پر تبدیل نہ کیے جائیں اورہر بلے باز کو پتہ ہو کہ اس نے کس فاسٹ بولر یا اسپنر کا سامنا کرنا ہے تاکہ وہ اسی حوالے سے اپنی حکمت عملی بنائے۔

ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟

جاوید میانداد نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں