جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مختلف ملکوں میں پے درپے قتل میں بھی بھارتی ایجنسی ‘را’ ملوث

اشتہار

حیرت انگیز

خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مختلف ملکوں میں پے درپے قتل میں بھی بھارتی ایجنسی را ملوث ہے،رہنماؤں میں برطانیہ میں مقیم اوتارسنگھ کھنڈا اور مجیت سنگھ پنجوار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل روں سال کا پہلا قتل نہیں، اس سے پہلے برطانیہ اور پاکستان میں بھی سکھ رہنما پرسرار طور پر مارے گئے ہیں، جس میں بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

جون دوہزار تیئس میں برطانیہ میں مقیم اوتارسنگھ کھنڈا کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی، وہ خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ تھے۔

- Advertisement -

لندن میں سکھ رہنماؤں کا الزام ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اوتار کو زہر دے کر مارا، اس سے پہلے پرمجیت سنگھ پنجوارکو رواں برس مئی میں لاہور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

کینیڈا کے گوردوارے میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر ٹورنٹو،لندن،میلبرن اورسان فرانسسکومیں بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔

خالصتان رہنماؤں کے قتل پر بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کویاد رکھنا چاہیے کینیڈین ہندوستان نہیں بلکہ ہندوستانی کینیڈا ہجرت کررہے ہیں، یورپی یونین بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپہلے ہی قرارداد منظور کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں