ہالی وڈ ہارر کامیڈی فلم ’گوزبمس‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں ایک ویران مکان میں دوستوں کو شیطانی قوت کا سامنا ہوگا۔
ٹی وی سیریز رواں سال 13 اکتوبر کو او ٹی ٹی پلیت فارم ڈزنی پلیس سمیت Hulu پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں راچیل ہیرس، جسٹن لانگ اور ٹائسن ڈورن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ہائی اسکول کے پانچ طالب علم اپنے شہر میں سُپر نیچرل فورس (جو فطری قوتوں سے بالاتر قوت) کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں اور پھر انہیں شہر کو بچانے کیلیے مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔
کہانی آر ایل اسٹائن کی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’Goosebumps‘ پر مبنی ہے۔