9 مئی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ عمار ہر وقت باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز 9 مئی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے 9 سالہ بیٹے عمار زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق 9 مئی کے کیس میں جیل میں بند ہیں۔
- Advertisement -
عمار کو آج سپردخاک کر دیا گیا اور منشی اسپتال قبرستان میں تدفین کی گئی، میاں عباد فاروق کو بیٹے کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پولیس سکیورٹی میں لایا گیا، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
چچا کا کہنا تھا کہ 9 سال کا بیٹا والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوگیا تھا، عباد فاروق کا بیٹا ذہنی مرض میں مبتلا ہوگیا تھا اور ہر وقت باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا۔