شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان اور لائبہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان خان نے بڑی بہن و اداکارہ لائبہ خان کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیلو لائبہ خان۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’دو پریاں ایک تصویر میں موجود ہیں۔‘ دوسرے مداح لکھا کہ ’آپ دونوں بہت پیاری ہیں، اللہ آپ کے نصیب اچھے کرے۔‘
واضح رہے کہ لائبہ اور ایمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ایمان خان نے بہن لائبہ خان کے تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
ایمان خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ اور ’بیٹیاں‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا جبکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں بھی ’نیہا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔
لائبہ خان بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔