ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’گنا پاتھ، اے ہیرو از بورن‘ کے پوسٹر نے دھوم مچادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ٹائیگر شیروف کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’گناپاتھ اے ہیرو از بورن‘ میں امیتابھ بچن، کریتی سینن ودیگر شامل ہیں۔
گناپاتھ کے ساتھ ٹائیگر شیروف اور کریتی سینن کی نو برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اس سے قبل دونوں اداکار فلم ’ہیرو پنتی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
انسٹاگرام پر ٹائیگر شیروف نے فلم کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کو کوئی کیا روکے گا، جب باپ کا ہے اس پہ ہاتھ، آرہا ہے گناپاتھ کرنے اک نیا دنیا کی شروعات۔‘
گناپاتھ کی ہدایت کاری کے فرائض وکاس بہل نے انجام دیے ہیں جن کے کریڈٹ پر فلم کوئن اور سپر 30 شامل ہیں، جبکہ فلم کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی اور دپیشکھا دیش مکھ نے پروڈیوس کیا ہے۔
مداح نئی فلم میں اداکار کے ایکشن دیکھنے کے منتظر ہیں اور نئے پوسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔
She is fierce. She is unstoppable. She is ready to kill.#MeetJassi#Ganapath in cinemas this Dussehra, 20th October. pic.twitter.com/XQOOklIRDb
— Kriti Sanon (@kritisanon) September 19, 2023
فلم رواں برس 20 اکتوبر کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناذا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔