بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، وزیرنجکاری کو کابینہ کمیٹی نجکاری کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کی جانب سے وزیرخزانہ کو کابینہ نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے، وزیراعظم نے وزیرنجکاری کو کابینہ کمیٹی نجکاری کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل وزیرخزانہ کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے بھی ہٹایا جا چکا ہے جب کہ نگران وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد سے نجکاری کا قلمدان بھی واپس لے لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نجکاری کمیٹی کے ارکان میں وزیرخزانہ، وزیرتجارت و صنعت پیداوار شامل ہیں۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ پاوراینڈ پٹرولیم، قانون و انصاف، آئی ٹی اور مواصلات کے وزرا بھی رکن ہوں گے۔ فواد حسن فواد کی بطور وزیرنجکاری تعیناتی کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں