آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ’دل جشن بولے‘ ریلیز کردیا جو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے دلچسپ میمز کی بھرمار کردی۔
آئی سی سی نے بدھ کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا۔
آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے، ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔
DIL JASHN BOLE! #CWC23
Official Anthem arriving now on platform 2023
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever!
Credits:
Music – Pritam
Lyrics – Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers – Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG— ICC (@ICC) September 20, 2023
ورلڈکپ اینتھم میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھاجاسکتا ہے۔
دوسری جانب اینتھم میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابر اعظم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
ترانے کے لیے لیرکس شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھے جب کہ اس کو پریتم ، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا ،جونیتا گاندھی ، اکاسا اور چرن نے گایا ہے۔
تاہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل گانا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے میمز بنا کر بھڑاس نکالی جارہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بھارتی فلم کا ڈائیلاگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ورلڈ کپ کا ترانہ ریلیز کردیا، نہیں کرنا تھا۔‘
World Cup 2023 theme song release – pic.twitter.com/8Am44SebkK
— Abhishek (@MSDianAbhiii) September 20, 2023
دوسرے صارف نے ’گانا بنانے والوں کو شعیب اختر کر ویڈیو پیغام سنایا۔‘ ایک صارف نے گانا سننے کے بعد اپنے کانوں کا حال بتایا۔‘
Shoaib akhtar had a message for you pic.twitter.com/GLGqLMRZGZ
— Ahmad (@AhmadSpeakss) September 20, 2023
ایک ور صارف گانا سننے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔
Mein tu toot gya — sunnay kay bad pic.twitter.com/BguwHhhLaf
— K A M I (@K4mi_i) September 20, 2023
کسی صارف نے جیٹھا لال کی ویڈیو شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
Honest Reaction pic.twitter.com/rfvmgY3Lmx
— Aufridi Chumtya (@ShuhidAufridi) September 20, 2023
ایک مداح کو 2011 ورلڈ کپ کا گانا دے گھما کے یاد آگیا تو بھومیکا نامی صارف نے مشورہ دیا کہ یہ گانا نیٹ آف کرکے اپلوڈ کرنا تھا۔
This one ❤️pic.twitter.com/j2uxioj45H
— (@JudeOff3) September 20, 2023