جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈالر مزید گرگیا، روپیہ کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میں کافی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر2.50 روپے جبکہ انٹربینک 1.02 روپے سستا ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں13 ویں روز بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 2 پیسے کم ہوکر 291.76 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق5ستمبر سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر35روپے سستا ہوچکا ہے جبکہ اسی عرصے میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 15.41 روپے سستا ہوا۔ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر292.26روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ ،

علاوہ ازیں گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 292.78 روپے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر بلند ترین سطح سے 15.34 روپے کم ہوئی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں