کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور اس کی 2 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ اور اس کی بیٹی کو قتل کر دیا۔
مقتول طاہرزمان سرکاری ادارے کا ملازم تھا اور واقعے کے وقت مقتول کےساتھ اہلیہ اور ایک بچہ بھی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ اور بچہ فائرنگ میں محفوظ رہے۔ موٹرسائیکل پر سوار 4ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت مختار نےکورنگی فائرنگ واقعےکانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرلیں۔