جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

خاور مانیکا کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی کرپشن نے خاور مانیکا کی گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ قبرستان کی جگہ غیرقانونی تعمیرات کیس میں خاورمانیکا کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کی گرفتاری کو وجوہات سامنے آگئیں ، ترجمان اینٹی کرپشن نے بیان میں کہا ہے کہ قبرستان کی جگہ غیرقانونی تعمیرات کیس میں خاورمانیکاکولاہورسےگرفتار کیا، ان کی گرفتاری کیلئےوارنٹ 14 ستمبر کو جاری ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نےغیر قانونی طور پرتعمیر شدہ دکانوں کےپی سی ون جاری کروائے، دکانوں سے اب تک 2کروڑ 60 لاکھ سے زائد کرایہ وصول کیا جا چکا ہے۔

اینٹی کرپشن نے کہا کہ قانونی تقاضے پورےکرکےخاورمانیکا کو آج ساہیوال ریجن شفٹ کر دیا جائے گا جبکہ دیگرمطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن نے خاور مانیکا کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے راہداری ریمانڈ لے لیا ہے ، مجسٹریٹ نےاینٹی کرپشن حکام کی درخواست پرایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا اور حکم دیا کہ خاور مانیکا کو کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں