جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کالی مرچ کن بیماریوں کا علاج ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کالی مرچ ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے جو صرف کھانوں کو ذائقہ ہی نہیں دیتی بلکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس میں چھپا ہے۔

چھوٹی چھوٹی گیندوں کی طرح گول سیاہ دانے جس کو سب کالی مرچ کے نام سے جانتے ہیں۔ تقریباً ہر کھانے میں استعمال کی جاتی ہے جو ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان چھوٹے چھوٹے دانوں میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے جو صدیوں سے آزمودہ ہے۔

کالی مرچ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور مصالحہ ہے جب کہ اس میں جسم کی اندرونی سوزش دور کرنے والی خاصیت بھی موجود ہے۔ اس کا روز استعمال انسانی جسم کو کئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

- Advertisement -

کھانسی اور بلغم کے امراض کا تقریباً ہر شخص کبھی نہ کبھی شکار ہوتا ہے خاص طور پر موسم کی تبدیلی کے ساتھ یہ امراض پھیلتے ہیں تو اس کا شافی علاج بھی کالی مرچ میں پوشیدہ ہے۔

اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کا ایک ساتھ سامنا ہے تو کالی مرچ اور شہد کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک چمچ شہد کو نیم گرم کر کے اس کے اوپر چٹکی بھر پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور کھا لیں۔

کالی مرچ بلغم کا اخراج کرے گی تو شہد کے مفید طبی اثرات سے کھانسی کی شدت کم ہوگی۔ اس کے علاوہ شہد اور کالی مرچ کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے بھی یہی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک گھریلو ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ لیموں کی ٹکڑے پر کالی مرچ چھڑک کر اسے تھوڑا تھوڑا کرکے چوسیں، جس سے کھانسی کی شدت میں کمی آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں