قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کو تیار ہیں۔
لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران عبداللہ شفیق نے جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کے لیے اپنے جوش و جذبے کا ذکر کیا اور ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر مختلف کنڈیشنز سے موافقت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملے گا میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
- Advertisement -
عبداللہ شفیق نے کہا کہ میں ورلڈ کپ کو لے کر بہت پُرجوش ہوں اور اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے جدید دور میں کھیلنے کے لیے رہنمائی ملی ہے اور میں اس کے مطابق کام کروں گا میں کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔