جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

جاپان نے الزائمر کے علاج کیلئے دوا کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپانی ادویہ ساز ادارے ایسائی اور امریکی کمپنی بائیوجن کی تیارکردہ دوا ’لیکیمبی‘کی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے تصدیق کے بعد جاپان میں الزائمر کی دوا کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الزائمر کے علاج کیلیے تیار کی گئی یہ نئی دوا دماغی تنزلی کی رفتار میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب اور مؤثر ثابت ہوگی۔

یہ تازہ پیشرفت گزشتہ ماہ اگست میں جاپان کی وزارت صحت کے ایک پینل کی جانب سے دوا کی ایف ڈی اے سے منظوری کی سفارش کے بعد سامنے آئی ہے، جسے جولائی میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظور کیا تھا۔

- Advertisement -

اگرچہ امریکی صحت کے ریگولیٹرز نے دوائیوں کے لیبل پر انتباہ دیا ہے، اسی سلسلے میں الزائمر کی دوائیوں کے لیے ممکنہ طور پر خطرناک دماغی سوجن کے خطرے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

ایسائی کے ایک ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ کمپنی ملک کے قومی صحت کے نظام سے انشورنس کی ادائیگی کی منظوری حاصل کرنے کے تقریباً 60 دنوں کے اندر جاپان میں لیکیمبی کی فروخت کا آغاز کردے گی۔

ماہرین کے مطابق لیکیمبی پہلا اور واحد منظور شدہ علاج ہے جو بیماری کے بڑھنے کی شرح کو کم کرنے اور اے ڈی میں نیورو ٹوکسیٹی میں حصہ ڈالنے والے سب سے زیادہ زہریلے اے بی ایگریگیٹس (پروٹوفائبرلز) کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایف ڈی اے کے اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طریقہ علاج الزائمر کے ابتدائی مراحل میں دماغ کو ضائع کرنے والی بیماری کی رفتار کو 27 فیصد تک سست کر دیتا ہے۔ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد الزائمر کی ابتدائی علامات سے متاثر لاکھوں افراد کو دوا کے استعمال سے استفادہ ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ لیکیمبی نامی انجکشن جو نس کے ذریعے دیا جاتا ہے کافی مہنگا ہے اور اسے استعمال کرنے سے مریض کو سالانہ 26ہزار 500ڈالر کے اخراجات اٹھانا پڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں