کراچی:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گڈاپ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اسکواڈرن لیڈر شہید ہوگئے حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔
کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ تربیتی پرواز پر تھا،جس نے مسرور ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امداد کارروائیاں شروع کردیں،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ نائٹ ٹریننگ پرتھا۔
حادثے میں اسکواڈرن لیڈر تنویر احمد شہید ہوگئے،جبکہ پائلٹ محفوظ رہا ہے،ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
- Advertisement -