اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لنگور کی کمپیوٹر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بندروں اور لنگوروں کی انسانوں کی طرح کئی کام کرنے اور شرارتیں کرنے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

بھارت میں اس سے قبل بھی بندروں اور لنگوروں کی لوگوں کو تنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ کسی سیاحتی مقام پر بندر سیاح کا چشمہ لے کر بھاگ گیا اور یا پھر وہ کسی کا کھانا لے کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔

تاہم اب لنگور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے کمپیوٹر استعمال کرتے دیکھا گیا۔

اس مختصر ویڈیو میں لنگور کو کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کاغذات کو بدلتے اور ٹائپ کرنے کی اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگ اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نیا اسٹیشن ماسٹر آگیا ہے۔‘ دوسرے صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’کتنی مہارت سے کمپیوٹر استعمال کررہا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں