جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بابراعظم نے بھارت روانگی سے قبل کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کپتان با براعظم نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہونے سے قبل اہم بیان جاری کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر تحریر کیا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

کپتان نے مزید کہا کہ یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم 9 گھنٹے دبئی میں قیام کے بعد آج رات 8 بجے حیدرآباد دکن پہنچے گی۔

پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔ جبکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں 6اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

بھارتی شہر حیدرآباد پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں