ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ڈالر کی گرواٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.05 روپے سستا ہوکر 288.75 روپے پر بند ہوا جو گزشتہ روز 289 روپے 80پیسے پر بند ہوا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 289.15 روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے سستا ہوکر 290 روپے میں فروخت ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 292 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 43 روپے سستا ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے بعد سے اب تک ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 18 روپے 30 پیسے کم ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں