ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اعائدہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کو کبھی اپنا مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
صدر رجب طیب اردگان تقریباً تین ماہ کے وقفے کے بعد ترک پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ خطاب پارلیمنٹ کی عمارت کے بالکل قریب واقع وزارت داخلہ پر حملے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ "دہشت گرد” ترکی میں اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے، انقرہ میں آج کی دہشت گردی کی کارروائی جس میں پولیس کی بروقت مداخلت کی بدولت دو مجرموں کو ناکام کر دیا گیا، دہشت گردی کی آخری لہر ہے۔
ترک دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب دہشت گردوں کا خود کش حملہ
انہوں نے کہا کہ امن اور شہریوں کی سلامتی کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔