جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

جلد کی بہترین نشو نما کیلئے تین اقسام کے تیل!

اشتہار

حیرت انگیز

جلد کی بہترین نشو نما کی خاطر لوگ مختلف اقسام کے تیل استعمال کرتے ہیں، جبکہ بعض افراد تو تیل کے علاوہ دیگر چیزوں کا بھی سہارا لیتے ہیں، تاکہ وہ دوسروں سے منفرد نظر آسکیں، انہی میں مختلف اقسام کے تیل بھی شامل ہیں جنہیں عام طور پر چہرے کے مساج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مارکیٹ میں درجنوں برانڈز کے مختلف تیل دستیاب ہوتے ہیں جنہیں جلد کی بہتر نشونما کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ان آئلز کی اگر بات کی جائے تو ان میں وٹامن ای آئل، کیسٹر آئل، بادام کا تیل اور سرسوکا تیل شامل ہیں تاہم ماہرین کے مطابق زیتون، ایواکاڈو اور ناریل کا تیل جلد میں بہتر انداز میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ زیتون، ایوکاڈو، اور ناریل کے تیل ہائیڈریشن اور اینٹی بیکٹیریل خصو صیات رکھتے ہیں۔ جنہیں آپ چہرے کی جھریوں کو دور کرنے اور جلد کو صحت مند بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، ان میں موجود صحت بخش چکنائی جلد میں جذب ہوجاتی ہے۔جو آپ کی جلد پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

- Advertisement -

ایواکاڈو، زیتون اور ناریل کے تیل کو کھانا پکانے کے لیے محفوظ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹرانس فیٹس سے بھرے دیگر تیل کی نسبت صحت مند اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں یہ تیل اس قدر صحت مند ہیں انہیں جلد کے لیے کئی اعلیٰ بیوٹی پراڈکٹس اور موئسچرائزنگ کریموں کا بہترین متبادل قرار دیا جارہا ہے۔زیتون، ایواکاڈو اور ناریل کے تیل کا استعمال جلد کو ملائم رکھنے کا ایک بہترین قدرتی طریقہ ہے۔

دل کے مریضوں کے لئے ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ سرسوں کے تیل میں بنے ہوئے کھانوں کا استعمال کیا جائے، کیونکہ عام تیل کے مقابلے میں سرسوں کے تیل سے تیار کیا گیا کھانا صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔

ایواکاڈو، زیتون اور ناریل کے تیل خشکی کو دور کرنے اور جلد کی نرمی کو برقرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس طرح جلد عمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے اور آپ ڈھلتی ہوئی عمر میں بھی جوان نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں