اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’کویت: رہائشیوں کو قبل از وقت آگاہ کردیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی ماہر موسمیات نے مملکت میں رہائش پذیر افراد کو قبل از وقت خبردار کردیا ہے، کویتی ماہر موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ موسم گرما اور سردیوں کے درمیان عبوری دور کے دوران، ملک میں سالانہ معمول کی بارشوں سے زیادہ بارشیں برسیں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اُن کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں ماہ کے وسط کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر جائے گا۔

ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک میں عبوری مدت کے دوران بارشوں کا شدید اسپیل آئے گا، جو ملک میں گزشتہ سیزن میں اسی مدت کے دوران آنے والے بارشوں کے اسپیل سے زیادہ طاقتور ہوگا۔

- Advertisement -

ماہر موسمیات نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 25 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش کا مطلب ہے ملک کے کئی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی بارش کی لہروں کے امکانات موسم بہار تک وقفے وقفے سے دیکھنے کو ملیں گے، اور یہ کہ ان کی مقدار ہر بارش کے واقعات کے ساتھ موسمی حالات کے مطابق مختلف ہوگی۔

کویتی ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج سے موسم گرما کے باضابطہ اختتام اور کویت میں خزاں کے موسم کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 جبکہ کم از کم 22 ڈگری سیلسیس رہتا ہے۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں الرجی اور سردی کی بیماریوں کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں